سید ناصرحسین شاہ کی قیادت میں بلدیاتی نظام مزید فعال ہوگا: حاجی نواز علی بروہی
کراچی: ٹاؤن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے سائیں ناصر حسین شاہ کو وزیرِ بلدیات منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
اس پرمسرت موقع پر حاجی نواز علی بروہی نے سائیں ناصر حسین شاہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انکی کامیابی کو سندھ کی عوام کے لیۓ ایک خوش آئند پیش رفت قراردیا
انہوں نے کہا کہ”سائیں ناصر حسین شاہ ایک تجربہ کار عوام دوست، اور وژنری رہنما ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ انکی قیادت میں بلدیاتی نظام مزید فعال، شفاف اور عوام کے مسائل حل کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گۓ
حاجی نواز علی بروہی نے مزید کہا کہ یہ عہدہ نہ صرف سائیں ناصر حسین شاہ کی خدمات کا اعتراف ہے، بلکہ سندھ کے عوام کا ان پر بے پناہ اعتماد بھی ظاہر کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سائیں ناصر حسین شاہ کو صحت، ہمت اور کامیابی عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو بھرپور انداز میں نبھا سکیں اور سندھ کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔
