چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کی کاوشوں سے بڑے منصوبوں کا اعلان
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی انتھک محنت، سندھ حکومت کی خصوصی توجہ اور کلک کے بھرپور تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کا ایک نیا باب کھلنے جا رہا ہے جس سے نہ صرف ٹاؤن بلکہ پورے ضلع غربی کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ یو سی ۳ اور اجمیر نگری میں ایک اہم اجلاس اور تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھ حکومت اور کلک کے نمائندگان، منتخب عوامی نمائندے، ٹاؤن افسران اور انفارمیشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ پاکستان پیپلز پارٹی علی اکبر کاچھیلو
کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی انتھک محنت، سندھ حکومت کی خصوصی توجہ اور کلک کے بھرپور تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کا ایک نیا باب کھلنے جا رہا ہے جس سے نہ صرف ٹاؤن بلکہ پورے ضلع غربی کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
یو سی ۳ اور اجمیر نگری میں ایک اہم اجلاس اور تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھ حکومت اور کلک کے نمائندگان، منتخب عوامی نمائندے، ٹاؤن افسران اور انفارمیشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ پاکستان پیپلز پارٹی علی اکبر کاچھیلو ، میونسپل کمشنر اغا خلیق ،حاجی لالا شیر محمد ، علاقے کے معززین بھی موجود رہے
اس موقع پر کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا جنہیں عوام کی دیرینہ خواہشات کی تکمیل اور علاقے کی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ان منصوبوں میں سب سے نمایاں یوسی 3 پختون آباد میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر ہے جو علاقے کے نوجوانوں کے لیے کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کا ایک نیا مرکز بنے گا اور مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑے منصوبے کے تحت ۲ راستہ سے اجمیر نگری راؤنڈ اباؤٹ تک 1.7 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر ، جدید لائٹنگ سسٹم کی تنصیب اور برسوں سے چلے آ رہے سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو محفوظ، بہتر اور پائیدار سہولتیں میسر آئیں گی۔ ان منصوبوں کے سلسلے میں کلک کے ساتھ دو اجلاس اور سیشنز منعقد کیے گئے، ایک یوسی 3 پختون آباد میں اور دوسرا اجمیر نگری میں، جہاں عوامی نمائندگان، معززین علاقہ اور ٹاؤن افسران نے بھرپور شرکت کی۔
اجمیر نگری کے اجلاس میں یوسی ۱۳ کے چیئرمین بھی شریک ہوئے جنہوں نے ان منصوبوں کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ان کی تکمیل علاقے کی تقدیر بدل دے گی۔
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات کا نتیجہ ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی دلچسپی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سرپرستی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا، اور کلک کے تعاون سے یہ خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے کھیلوں کے میدان ہوں یا سڑکوں کی تعمیر و مرمت، جدید لائٹنگ ہو یا سیوریج کا مستقل حل، یہ سب عوامی خدمت کا عملی ثبوت ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد منگھوپیر ٹاؤن کے عوام ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوں گے۔
منگھو پیر کی عوام نے بھی ان منصوبوں پر زبردست خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، کلک اور چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ اقدامات عوام کے معیارِ زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے کا ذریعہ بنیں گے۔
