نیو کراچی ٹاؤن میں بجلی کے مسائل پر چیئرمین محمد یوسف کا اظہارِ تشویش

نیو کراچی ٹاؤن میں بجلی کے مسائل پر چیئرمین محمد یوسف کا اظہارِ تشویش

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں بجلی کے موجودہ مسائل پر چیئرمین محمد یوسف کا اظہارِ تشویش۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ اپنے دفتر میں کے الیکٹرک کے وفد سے میٹنگ۔ وفد کی نمائندگی کے-الیکٹرک کے منیجرعدنان منور اور افسرعابد نے کی۔

میٹنگ میں نیو کراچی ٹاؤن کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اووربلنگ اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور اضافی بلنگ کا سلسلہ بھی بند کیا جائے تاکہ شہری سکون اور آسانی سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بل کی ادائیگی میں تاخیر ہوجاتی ہے اور جب عوام اپنے بلوں کی ادائیگی کی قسط بنوانے آتے ہیں تو لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے،  K  الیکٹرک ان پریشان حال لوگوں کے بل کی قسطوں کے لئے خصوصی کاؤنٹر باہر بنائے تاکہ لمبی قطاروں سے جان چھوٹ سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے لیکن عام شہریوں کو اس کی سزا نہیں دی جا سکتی۔کے-الیکٹرک کے افسران نے چیئرمین محمد یوسف کے تحفظات نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوری اور نقصانات کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم ادارہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہم علاقے میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بھی مہم تیز کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ عوامی شکایات جلد از جلد حل کی جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں