فیڈرل بی ایریا کے تمام پارکس اور میدانوں سے کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم

فیڈرل بی ایریا کے تمام پارکس اور میدانوں سے کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (TMC) گلبرگ نے فیڈرل بی ایریا کی حدود میں موجود تمام پارکس اور کھیل کے میدانوں کو فوری طور پر کمرشل سرگرمیوں اور تجاوزات سے پاک کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

یہ اقدام معزز عدالت عالیہ سندھ کے حکم مورخہ 22 جولائی 2025 (آئینی درخواست نمبر 3473/2025) کے تحت کیا جا رہا ہے۔نوٹس کے مطابق تمام پارکس اور میدانوں میں موجود کمرشل سرگرمیاں بشمول جھولے، رائیڈز، اسٹالز، اور عارضی یا مستقل ڈھانچے مکمل طور پر ختم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام غیر قانونی قابضین، دکانداروں اور تجاوزات کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر عوامی مقامات خالی کریں۔

خلاف ورزی کی صورت میں عدالتی احکامات کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان TMC گلبرگ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد فیڈرل بی ایریا کے تمام پارکس اور کھیل کے میدانوں کو اصل عوامی استعمال کے لیے بحال کرنا ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس عمل  میں انتضامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فیڈرل بی ایریا کے تمام عوامی مقامات تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کیے جا سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں