گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی ہدایت پر صفائی ستھرائی کے کام بدستور جاری
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار کی خصوصی ہدایت پر گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب، سیوریج لائنوں اور مین ہولزکی صفائی ستھرائی کے کام جاری ہیں, ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا اور بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کا فوری حل نکالنا ہے
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے گڈاپ ٹاؤن کا بلدیاتی عملہ دن رات متحرک ہے اور مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے،گڈاپ ٹاؤن کی ترقی اور صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے میں اور میری ٹیم ہر وقت حاضر ہیں, عوامی تعاون کے بغیر بلدیاتی مسائل کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ و ہ صفائی ستھرائی میں بلدیہ کے عملے ساتھ بھرپور تعاون کریں,وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور گڈاپ ٹاؤن کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی قیادت ہمہ وقت کوشاں ہیں
میونسپل کمشنر احمد یار نے اس موقع پر کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے اور عملے کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ عوامی شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے،اس موقع پر ڈائر یکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سینی ٹیشن محمد افضل لغاری،انچارج سینی ٹیشن شانی پرویز،علی پلیجو اور دیگر بھی موجود تھے ۔
