پاکستان کا غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے امدادی جہاز روانہ

پاکستان کا غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے امدادی جہاز روانہ

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے امدادی جہاز روانہ کرنے کیلئے لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئے۔

گورنر پنجاب  نے کہا کہ ‏23کھیپ جاچکی ہے مجموعی طور پر 2ہزار 227ٹن سامان روانہ کیا جاچکاہے ۔

‏گورنرپنجاب نے وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کیا۔

‏گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ غزہ کو بروقت سامان کی فراہم پر این ڈی ایم اے نے بھرپور کرداد ادا کیا ہے۔‏امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیاء تھیں۔‏غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمان ہمارے بھائی ہیں۔

گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ‏اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔‏فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے۔‏ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے۔‏تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا۔اسرائیل غزہ اور فلسطین کے شہری علاقوں میں بمباری کر کے انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں