صدر ٹاؤن کی جانب سے سول اسپتال میں ٹھنڈے پانی کے کولر، بینچز اور شیڈ کا افتتاح

صدر ٹاؤن کی جانب سے سول اسپتال میں ٹھنڈے پانی کے کولر، بینچز اور شیڈ کا افتتاح

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ اور میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو نے سول اسپتال کراچی میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے نصب کیے گئے ٹھنڈے پانی کا کولر، آرام دہ بینچز اور شیڈ کا افتتاح کردیا۔

یہ منصوبہ صدر ٹاؤن کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مکمل کیا گیا ہے تاکہ اسپتال آنے والے ہزاروں مریض اور شہری گرمی و مشکلات کے دوران سہولت محسوس کرسکیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ سول اسپتال شہر کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے جہاں روزانہ ہزاروں مریض آتے ہیں، اس لیے یہاں سہولتوں کی فراہمی ناگزیر تھی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹاؤن عوامی خدمت کے جذبے کے تحت عملی اقدامات کر رہا ہے اور مریضوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کے لیے بھی آرام دہ ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود صدر ٹاؤن شہریوں کی بنیادی ضروریات کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام دوست اقدامات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور اسپتالوں و عوامی مقامات پر مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر وائس چیئرمین یو سی 6 وسیم احمد شیرازی، ڈائریکٹر پارکس صدر ٹاؤن عاصم علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس فرحان علی اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ڈی ممتاز علی زرداری بھی موجود تھے

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے اس اقدام کو عوامی خدمت کی ایک نمایاں مثال قرار دیا اور کہا کہ سول اسپتال آنے والے مریض اور ان کے لواحقین اس سے براہ راست مستفید ہوں گے۔چیئرمین صدر ٹاؤن نے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے مزید منصوبے بھی بہت جلد شروع کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں