شہری مسائل کا مستقل حل اور پائیدار ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں:چیئرمین جناح ٹاؤن

شہری مسائل کا مستقل حل اور پائیدار ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں:چیئرمین جناح ٹاؤن

کراچی: جناح ٹاؤن کی عملی کاوشوں کے تحت یوسی 5 میں تین ہٹی پل سے متصل اہم شاہراہ کی ازسرِنو تعمیر تیزی سے جاری ہے جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ اس سڑک کو جدید طرز کے پیور بلاک سے تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ بارش یا پانی کے بہاؤ سے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے اور شہریوں کو دیرپا و محفوظ سفری سہولت میسر آسکے۔ یہ شاہراہ اگرچہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت ہے مگر طویل عرصے کی غفلت اور نظراندازی کے باعث ٹریفک جام، حادثات اور عوامی مشکلات معمول بن گئے تھے۔

شہریوں کی شکایات کے پیشِ نظر جناح ٹاؤن نے اس اہم شاہراہ کی ازسرِنو تعمیر کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے اس موقع پر کہا کہ شہری مسائل کے مستقل حل اور پائیدار ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ شاہراہ کی تعمیر برسوں پرانے مسئلے کا حل ہے اور جناح ٹاؤن انتظامیہ مستقبل میں بھی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔

علاقہ مکینوں نے اس منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاہراہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار تھی، بارشوں کے دوران تالاب کا منظر پیش کرتی تھی اور سڑک پر بننے والے خطرناک گڑھے نہ صرف گاڑیوں کے نقصانات کا سبب بنتے تھے بلکہ حادثات بھی معمول بن گئے تھے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق چیئرمین جناح ٹاؤن کی ذاتی دلچسپی اور بروقت اقدام سے برسوں پرانا یہ مسئلہ حل ہو رہا ہے جو علاقے کے لیے کسی بڑے ریلیف سے کم نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تعمیر سے آمدورفت میں آسانی ہوگی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران یوسی چیئرمین کلیم عثمانی، وائس چیئرمین راؤ محسن اور کونسلرز بھی موجود تھے جنہوں نے متعلقہ عملے کو معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے اور تعمیر کو پائیدار بنانے کی ہدایات دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں