امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے لیاقت آباد ٹاؤن نے اسپرے مہم کا آغاز کردیا
کراچی: ناظم آباد ٹاؤن ولیاقت آباد ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں جماعتِ اسلامی کے اشتراک سے شہر گیر اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا اس تقریب میں مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان، امیر جماعتِ اسلامی ضلع وسطی وجیہ حسن، امیر جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج،سینٹرل کے پانچوں ٹاؤنز کے چیئرمینز و وائس چیئرمینزو دیگر افسران نے شرکت کی، خصوصی میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان نے ٹاؤنز چیئرمینز و وائس چیئرمینز کے ہمراہ اسپرے مہم کا باقائدہ آغاز کیا۔اسپرے مہم کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج الحمدللہ ہم نے یہ اسپرے مہم کا آغاز کیا ہے بارشوں کے سیزن کے بعد شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کے نتیجے میں وبائی امراض جنم لیتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ملیریا اور ڈینگی جسی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس اسپرے مہم کا فیصلہ کیا تاکہ عوام کو ان بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے،یہ مہم شہر کے تمام علاقوں میں چلائی جائے گی، چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے علاقے ہوں، جماعتِ اسلامی اس کمپین کو مانیٹر اور منیج کر رہی ہے۔
منعم ظفر خان نے پارکوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے کہا پارکوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں یہ کراچی کی عوام کی بڑی کامیابی ہے کہ عدالت نے پارکوں پر کمرشل ایکٹیویٹیز پر پابندی عائد کی، یہ عوام کی جیت ہے اور جماعتِ اسلامی کا اصولی مؤقف ہے کہ پارک عوامی ملکیت ہیں۔
گفتگو کے آخر میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ناظم آباد ٹاؤن ولیاقت آباد ٹاؤن کے مرکزی دفتر سے اسپرے مہم کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعتِ اسلامی اور منتخب چیئرمینز اور وائس چیئرمینز عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یکجا ہیں۔
