چیئرمین کی ہدایت پر صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری

چیئرمین کی ہدایت پر صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤ منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

بارشوں کے بعد شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور پانی کے فوری اخراج کے لیے ٹاؤن انتظامیہ کے تمام محکمے متحرک ہیں۔ عملہ دن رات اپنی خدمات انجام دے رہا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی علاقے میں پانی جمع ہونے یا نکاسی میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ نکاسی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام مشینری و افرادی قوت مکمل طور پر استعمال میں لائی جائے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو نے بھی مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہمہ وقت میدان میں موجود ہے اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

شہریوں نے صدر ٹاؤن انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے فوری انتظامات سے ان کی مشکلات میں واضح کمی آئی ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں