میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا لیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

 

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لیاری کا تفصیلی دورہ کیا اور عوامی مسائل براہ راست سننے کے بعد واٹر کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

دورے کے دوران میئر کراچی نے واضح کیا کہ پینے کے پانی کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی، اور اس مقصد کے لیے لیاری میں جدید مشینری نصب کی جائے گی تاکہ نکاسی آب کے دیرینہ مسائل مستقل طور پر ختم ہو سکیں۔

مرتضیٰ وہاب نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور واٹر کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر پمپنگ مسائل کے حل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

میئر کراچی نے بارشوں کے بعد شہر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو سڑکوں کی فوری مرمت کا حکم بھی دیا اور صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے فعال رہیں اور عوام کے مسائل فوری طور پر حل کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں