نیوکراچی میں گارمنٹس فیکٹری کی عمارت آتشزدگی کے باعث زمین بوس ہوگئی

نیوکراچی میں گارمنٹس فیکٹری کی عمارت آتشزدگی کے باعث زمین بوس ہوگئی

کراچی(رپورٹ: میر علی اکبر) شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں صباسینما کے قریب گارمنٹس فیکٹری کی عمارت آتشزدگی کے باعث زمین بوس ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق  فیکٹری کی عمارت گرنے سے سے 2 فائر فائٹرز سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے

آگ نے مزید 2 فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد پولیس نے اطراف کی فیکٹریوں میں کام بند کروادیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کی بیسمنٹ میں لگی تھی جس نے پہلی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

فیکٹری کے اندر 200 سے زائد لوگ تھے جنہیں نکال لیا گیا تھا۔ فیکٹری میں آج الصبح لگی تھی۔15 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں