گڈو بیراج پرپانی کی آمد 401,626 کیوسک رکارڈ
پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی جانب سے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمارجاری کیے گئے ہیں۔
پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجند بیراج پر پانی کی آمد و اخراج 564,604 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،
تریموں بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 543579 کیوسک ریکارڈ جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 401,626 کیوسک جبکہ اخراج 380,896 کیوسک ہے
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 340,766 کیوسک اور اخراج 311,666 کیوسک ہے اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 236,116 کیوسک اور اخراج 231,763 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
