پنجاب میں پہلی بار’’کلینک آن بوٹس‘‘پر بنائے گئے ہسپتال متعارف کرا دیے گئے

پنجاب میں پہلی بار’’کلینک آن بوٹس‘‘پر بنائے گئے ہسپتال متعارف کرا دیے گئے

لاہور: پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ’’کلینک آن بوٹس‘‘ یعنی کشتیوں پر بنائے گئے ہسپتال متعارف کرا دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر یہ اقدام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

پنجاب ہیلتھ ٹیم اس وقت صوبے بھر کے متاثرہ علاقوں میں مصروفِ عمل ہے، جہاں فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین، بالخصوص خواتین اور بچوں کے علاج کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

تاریخ کے اس بڑے فلڈ کے دوران، حکومت پنجاب نے صحت کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، جس میں درجنوں کشتیوں کو موبائل ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے۔

صوبے کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے مربوط اور منظم پروگرام شروع کر دیے گئے ہیں۔

زیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ان علاقوں میں 968 کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں مکمل طبی عملہ موجود ہے۔

حاملہ خواتین کے معائنے کے لیے لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ ہر کیمپ میں تعینات ہے۔ ان خواتین کو ملٹی ویٹامن، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں متاثرہ خواتین کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے لیے رورل ایمبولینس سروسز بھی موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں