چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی ہدایت پررٹائرڈ ملازمین میں بقایاجات اور لیو انکیشمنٹ کے چیک تقسیم

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی ہدایت پررٹائرڈ ملازمین میں بقایاجات اور لیو انکیشمنٹ کے چیک تقسیم

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی خصوصی ہدایت پر ریٹائرڈ ملازمین کو بقایاجات اور لیو انکیشمنٹ کے چیک تقسیم کیے گئے,یہ چیک چیف اکاؤنٹ آفیسر افتخار حسین دایو، ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان نے ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے کیے۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں, انہوں نے برسوں ادارے کی خدمت اور اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیئے, ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا, ریٹائرڈ ملازمین کو جائز حقوق اور مراعات کی فوری فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سکون اور اطمینان سے زندگی گزارسکیں,میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ادارہ ہمیشہ اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے, ان کے مسائل حل کرنا اور ان کو سہولت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے

ریٹائرڈ ملازمین نے چیک کی فراہمی پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ، میونسپل کمشنر احمد یار، چیف اکاؤنٹ آفیسر افتخار حسین دایو، ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے ملازمین میں اعتماد اور حوصلہ افزائی بڑھی ہے یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ اپنے موجودہ اور سابقہ دونوں ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عملی اقدامات کرتا رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں