چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے اسپرے مشین میں جراثیم کش دوا ڈال کر اسپرے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
کراچی: اسپرے مہم کا اغاز انہوں نے ٹاؤن آفس پر موجود تمام اسپرے مشینوں کو میں جراثیم کش ادویات ڈال کراور مشین کو اسٹارٹ کر کے کیا
اس موقع پر پی ایس 124 ڈاکٹر طاہر خان، پی ایس 95 صدر وقار لودھی، ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد یونس اور دیگر افسران بھی موجود تھے یہ مہم شہر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈینگی وائرس اور چکن گونیا اور مچھروں سے متعلق دیگر وبائی امراض میں تیزی سے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کی اور اس موذی مرض سے بچاؤ کے لیے اسپرے میں اعلی کوالٹی کی ادویات کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ اسپرے کے فوری اور بہترین نتائج حاصل ہو اور عوام کو مذکورہ بالا بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے انہوں نے اس موقع پر موجود ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد یونس کو ہدایت جاری کی کہ کورنگی ٹاؤن کی تمام یوسیوں میں باقاعدگی سے اسپرے برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے اور ساتھ ہی کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ٹاؤن کے تمام علاقوں میں اسپرے کرنے کے ساتھ صفائی کے انتظامات کو بھی بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ مچھروں کی افزائش کی روک تھام ہو سکے
