جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے:علی حسن زرداری

جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی گنجائش ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے:علی حسن زرداری

صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ملیر جیل کا اچانک دورہ، ایکسٹینشن منصوبے متعلق سخت ہدایات دیں۔

صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز اینڈ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری اچانک ڈسٹرکٹ جیل ملیر پہنچے اور جیل کی توسیع کے منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے جاری تعمیراتی کام کے بارے میں رپورٹ لی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے سختی سے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ملیر جیل کی توسیع کا کام بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی گنجائش ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ سندھ حکومت ملیر جیل کی توسیع کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت جیلوں کو جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں