گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر ہدایت پر جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں انتظامات جاری
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی خصوصی ہدایت پر جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں خصوصی انتظامات جاری ہیں۔
اس موقع پر روشنی،صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کا دن عاشقانِ رسول کے لیے نہایت عقیدت و احترام کا حامل ہے, اس موقع مساجد کے اطراف گلی,محلوں کی صفائی، سڑکوں پر روشنی اور اسپرے جیسے اقدامات کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا اورولادت رسولﷺ کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن کا عملہ دن رات سرگرم ہے, ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر گڈاپ کے شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر ہو۔
اسی سلسلے میں ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری صفائی ستھرائی اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور (AEE) وسیم آرائیں کی نگرانی میں، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں, جبکہ انچارج فیومیگیشن راحیل علی آرائیں کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے جاری ہے تاکہ عوامی اجتماعات اور جلوسوں کے دوران صحت و صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔
اس موقع پرافسر مالیات افتخار حسین دایو،پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر ڈپٹی انفارمیشن شاہ محمد شاہ،پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے
