چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی زیر صدارت ٹیکس ریکوری بڑھانے کے متعلق اجلاس
کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کورنگی کے تمام ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی میٹنگ طلب کی چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ ادارے کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس کے نظام میں جدّت اور مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات اور زیادہ سے زیادہ یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کئے جائیں تا کہ وسائل میں اضافے سے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جاسکے اور اس کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچیں
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکسشین غلام فرید ، ڈائریکٹر آئ ٹی شجاعت حسین، ڈائریکٹر ایڈمن آصف احمد، ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس ظفر خالد، ڈائریکٹر پارکس معین جت، ڈائریکٹر کونسل توحید چوہان ودیگر افسران بھی موجود تھے
چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نےمزید کہا کہ اب یہ متعلقہ افسران کی ذمے داری ہے کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں جبکہ ریکوری کے مقررہ ہدف کی وصولی میں ناکامی پر محکمہ جاتی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملے کومراعات دی جائیں گی
