چیئرمین نیو کراچی ٹاون کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

چیئرمین نیو کراچی ٹاون کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمدیوسف کی زیر صدارت جشن ِعید میلادالنبیؐ کے انتظامات کے حوالے سے تمام مکاتب ِ فکرکے علماء کرام سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ؐ سے ہوا،میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ اورٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے معزز علماء کرام اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

خصوصی  اجلاس میں جشن ِعید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز،علماء کرام، منتظمین محفل نعتؐ اور جلوس کمیٹی کے اراکین،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مشتاق خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک،ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹریکل، بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے افسران،محکمہ ٹریفک پولیس و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ ربیع الاوّل کے ماہِ مقدس کی یہ مبارک ساعتیں ہمیں سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتی ہیں۔جشن ولادت ؐ کے موقع پر عاشقانِ رسُول  ﷺبرقی قمقموں سے دیواریں روشن کرنے کے ساتھ ساتھ، آفتابِ کی کرنوں سے اپنے دلوں کی اجاڑبستیوں کو روشن کرنے کا  اہتمام بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ علماء کرام اور منتظمین جلوس و محفل نعتؐ کمیٹی کے اراکین کی نشاندہی سے نیو کراچی ٹاؤن میں موجود مسائل بلا کسی تفریق رنگ و نسل ومذہب فوری حل کرے گی،حالیہ بارشوں میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا نیو کراچی بشیر چوک پر سیوریج کی بڑی پائپ لائن ڈالی جارہی ہے جس سے نیو کراچی ٹاؤن کے بیشتر علاقوں سے سیوریج کے مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 10   ربیع الاوّل تک نیو کراچی ٹاؤن کے ہر علاقے میں خراب اسٹریٹ لائٹس کو آن کرکے روشنی کے انتظامات مکمل کرلئے جائیں،ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جشن ِولادت رسولؐ کے موقع پر ایک چورنگی کو بہترین طریقے سے سجایا جائے گا،آپ لوگوں کے تعاون اور مشاورت سے انشاء اللہ ٹاؤن انتظامیہ عاشقانِ رسول ؐ  کو ماہ ربیع الاول میں ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرے گی۔

واضع رہے کہ نیو کراچی ٹاون میں جشنِ عید میلادالنبیؐ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور نیو کراچی ٹاون کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ کی جانب سے جلو س نکالے جاتے ہیں اورذکر رسولؐ، حمد و نعت ؐ  کی محفلیں منعقدکی جاتی ہیں جس میں عاشقانِ رسول ؐ  کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں