نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی مد میں 40  لاکھ روپے سے زائد کے چیکس تقسیم

نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی مد میں 40  لاکھ روپے سے زائد کے چیکس تقسیم

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن کے  09   ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات(لیو انکیشمنٹ) کی مد میں 40   لاکھ 90    ہزار 642   روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے،نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ کے ہمراہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،سینیئر اکاؤنٹ آفیسر یوسف،اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد سلمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ہم ہر ماہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کے واجبات بروقت ادا کر رہے ہیں۔ ماضی میں ریٹائرڈ ملازمین کو سالوں انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن ہم کو جب اختیارات ملے اور ٹاؤن کے انتظامات سنبھالنے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو دیکھتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایات دیں اور ان ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز کر دیا۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ملازمین کے فلاح و بہبود اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان کے واجبات کی بروقت ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے۔

محمد یوسف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام اور ملازمین کی خدمت کا جو موقع فراہم کیا ہے، ہم اسے ایمانداری اور دیانت داری سے نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ نیو کراچی ٹاؤن کو ایک بڑی گرانٹ (خصوصی فنڈ) فراہم کی جائے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جاسکے اور ملازمین کے رُکے ہوئے سالانہ بقایاجات(ایریئر)بھی ادا کیے جا سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں