چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی زیر صدارت 12 ربیع الاوّل کے حوالے سے سہولیات متعلق اجلاس
کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی سربراہی میں 12 ربیع الاوّل کے موقع پربلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں جشن ِعید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاوّل کی آمد کے ساتھ ہی کورنگی ٹاؤن کی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔منتخب بلدیاتی نمائندوں نے جشن ِ ولادت ؐ کے موقع پر عاشقانہ رسول ؐ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہیں تاکہ جشن ولاد ت ِ رسول ؐ کے موقع پر اہلیان کورنگی ٹاؤن کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں 12 ربیع الاوّل کے موقع پر گلی گلی سے عاشقان رسول ؐ کی جانب سے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں ان جلوسوں کی گزر گاہوں پر سیوریج کے مسائل کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کیا جاۓ جبکہ سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہم نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یقین دہانی کی گئ اور اپنے بھرپور تعاون کا ہقین دلایا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ عاشقانہ رسول ؐ کو جشن ولادت ؐ کے موقع پر بلدیاتی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی جس کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر کورنگی ٹاؤن کی جانب سے مرکزی شاہراہوں پراسقبالیہ کیمپس لگائے جائیں گے جہاں عاشقان رسول ؐ کے لئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا انتظام کیا جائے گا۔
