ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے چیکس تقسیم

ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے چیکس تقسیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج اور  چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ،وائس چیئرمین محمد الیاس، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ،سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ کے ہمراہ  ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں پچیاسی لاکھ روپے(8500000) کے چیک تقسیم کیے۔ یہ ادائیگیاں ان ملازمین کی خدمات کے اعتراف اور ان کے واجبات کی بروقت فراہمی منتخب بلدیاتی قیادت  کے عزم کا مظہر ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے چیک کی تقسیم اور نئے چیئرمین سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

چیئرمین نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ: ”ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی طویل خدمات کا تقاضہ ہے کہ ان کے واجبات فوری اور مکمل طور پر ادا کیے جائیں تاکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی مشکلات سے محفوظ رہیں۔”انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے 13 کڑور  سے زائد کی رقم ادا کر چکے ہیں گلبرگ ٹاؤن یہ تمام واجبات اپنے آن سورسز سےادا کررہا ہے۔

نصرت اللہ نے محکمہ فائنانس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خاص طور پر اکاؤنٹ آفیسر محمد صدیق اور بجٹ آفیسر وسیم احمد کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت  کے باعث تمام ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی ممکن ہوئی۔

میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی امیدیں لیو انکیشمنٹ اور پنشن سے وابستہ ہوتی ہیں۔ تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل تمام ضروری دستاویزات مکمل کر کے واجبات کی ادائیگی کے عمل کوآسان اور تیزتربنایاجائے۔

تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین نے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اور چیئرمین نصرت اللہ کا بروقت واجبات ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں