چیئرمین کورنگی ٹاؤن شیخ حبیب کے ہمراہ مارکیٹ کا تفصیلی دورہ، نکاسی آب کا جائزہ لیا

چیئرمین کورنگی ٹاؤن شیخ حبیب کے ہمراہ مارکیٹ کا تفصیلی دورہ، نکاسی آب کا جائزہ لیا

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ گذشتہ رات گئے بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صدر کورنگی دو نمبر مارکییٹ شیخ حبیب کے ہمراہ کورنگی مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔  دورے کے موقع پر مارکیٹ میں نکاسی آب کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر صدر پی ایس 94 کوثر عابدی ، صدر یوسی 6 متین قریشی ، پیپلز یوتھ پی ایس 93 کے صدر وقار لودھی و دیگر بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ مارکیٹ میں نکاسی آب کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ مارکیٹ کے تاجروں اور وہاں کام کرنے والے افراد نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی خدمات کو سراہا اور نکاسی آب کے بہترین انتظام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے اس موقع پر مارکیٹ کے نمائندوں اور تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

کورنگی مارکیٹ کے صدر شیخ حبیب نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی عوامی خدمات کو سراہا اور نکاسی آب کے بہترین انتظامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں