گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کا وائیس چیئرمین اور ایم سی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

گڈاپ ٹاؤن کا وائیس چیئرمین اور ایم سی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، میونسپل کمشنر احمد یار نے بارشوں کے تیسرے روز بھی گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو بھی موجود تھے حالیہ بارشوں کے سبب تھڈو ڈیم گڈاپ ٹاؤن جانے والا راستہ متاثر ہو اہے، جس کے سبب مقامی عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے,چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے موقع پر ہی ریسکیو اور مرمتی کام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ راستوں کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ٹاؤن ممبران کی باہمی مشاورت سے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اور گڈاپ ٹاؤن کی پوری مشینری فیلڈ میں مصروف عمل ہے,وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی پر گامزن ہیں, بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب اور مرمتی کام تیزی سے جاری ہیں تاکہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ نکاسی آب اور راستوں کی بحالی جلد از جلد مکمل کی جائے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی شاہ مُرید شاہجہان خاصخیلی،سابقہ چیئرمین یوسی گڈاپ فرید احمد جوکھیو،اور علاقہ معززین علی حسن جوکھیو،متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں