وزیراعلیٰ سندھ کو برساتی صورتحال پر کمشنر کراچی کی بریفنگ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو شہر کراچی کی برساتی صورتحال پر کمشنر کراچی کی بریفنگ
کمشنر کراچی حسن نقوی نے بریفنگ میں بتایا کہ شہر کی بیشتر مارکیٹوں سے برساتی پانی نکالا جا چکا ہے،مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہیں،شہر بھر میں تمام انتظامی اور بلدیاتی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ برساتی صورتحال کی مانیٹرنگ خود کر رہا ہوں، شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،تمام ادارے عوامی ریلیف کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔
