نیو کراچی ٹاؤن میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے:چیئرمین محمد یوسف

نیو کراچی ٹاؤن میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے:چیئرمین محمد یوسف

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں بارش کے دوسرے روز بھی صورتِ حال سنگین ہوگئی۔  سیکٹر  3  رحمانیہ موڑ،  سیکٹر/3  5A  مدیحہ اسٹاپ  اورٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بارش کے پانی سے  فرنیچر اور گھریلو سامان برباد ہوگیا جبکہ بشیر چوک، مدینہ کالونی اور  D  کے موڑ پر نالوں میں بارش کا پانی بیک مار گیا اور جس کی وجہ سے رہائشیوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف بارش کے دوسرے روز بھی وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عوام کے درمیان موجود رہے۔ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پرڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی کے نمائندے اور قیادت بھی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہے۔

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں رین ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔متعلقہ عملے کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کی ہدایت کے ساتھ ٹاؤن کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے نکاسی آب اورصفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نا اہلی سے عوام پریشانی سے دوچار ہیں۔ بدقسمتی سے ان علاقوں میں سیوریج ڈسپوزل نہیں بنایا گیا، جس کے باعث نکاسی ممکن نہیں ہوتی۔اس صورتحال میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کہیں نظر نہیں آ رہا اور شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے اپیل کی کہ خدارا ان علاقوں میں جلد از جلد ڈسپوزل تعمیر کروائے جائیں تاکہ عوام کو مستقل ریلیف مل سکے۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ سیکٹر 3 رحمانیہ موڑ پر گھروں میں تین تین فٹ پانی جمع ہوچکا ہے۔ ہم کل سے ڈی واٹرنگ پمپوں کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے نمائندے ہر اس مقام پر موجود ہیں جہاں مسائل ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں