وزیر بلدیات سندھ کا ایم سی صدر ٹاؤن کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر بلدیات سندھ کا ایم سی صدر ٹاؤن کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا ٹی ایم سی   صدر ٹاون نور حسن جوکھیو  ۔xen b&r عاصم علی خان و دیگر کے ہمراہ صدر ٹاون میں قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ بارشوں کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلات طلب کی۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سعید غنی نے ہدایات دیتے ہوئے  کہا کہ فوری طور پر بارشوں کے باعث سڑکوں سے پانی کی نکاسی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔تمام اہم شاہراہوں کو کلئیر کیا جائے تاکہ علاقوں میں مشینری یا دیگر سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام عملہ فوری طور پر نکاسی آب کے کام میں مصروف رہے۔  اہم شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے بعد چھوٹی شاہراہوں اور گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائےشہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی کے باعث اپنی نقل و حمل کو محدود رکھیں تاکہ خدانخواستہ کسی حادثے سے بچا جاسکے۔شہریوں سے یہ بھی گزارش ہے کہ وہ بارش کے بجلی کے پولز اور بجلی کی دیگر تنصیبات سے دور رہیں۔اس موقع پر ٹی ایم سی صدر ٹاون نور حسن جوکھیو نے انہیں صدر ٹاون کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں