ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے:طارق عزیز بلوچ

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے:طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، میونسپل کمشنر احمد یار اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے بارشوں کے باعث نکاسیِ آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نکاسیِ آب کیلئے  اقدامات کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بارش کے دنوں میں نکاسیِ آب کے مؤثر انتظامات کے ذریعے شہریوں کو ریلیف دینا ہمارا مقصد ہے، اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ”سینیٹیشن کا عملہ رین ایمرجنسی ڈیوٹی پر ہمہ وقت الرٹ ہے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے دن رات اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ہم اپنی ٹیم کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ عوامی مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے کہا کہ سینیٹیشن عملہ اور تمام مشینری مکمل طور پر متحرک ہے۔ جہاں بھی پانی جمع ہوگا، فوری طور پر نکاسی کے اقدامات کیے جائیں گے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو بارش کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے شہریوں سے اپیل کی کہ گڈاپ ٹاؤن کے عملے سے تعاون کرے تاکہ بارشوں کے دوران گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، انچارج سینیٹیشن علی پلیجو، شانی پرویز اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں