مومن آباد ٹاؤن میں برسات ایمرجنسی سینٹر فعال،عملے کی چھٹیاں منسوخ
ٹاون چئیرمین ملک عارف اعوان کا۔ سید زین علی شاہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی ۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی صلاح الدین یوسف زئی کے ہمراہ صبح سے رات گئے تک دوران برسات عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں
کراچی: ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی خصوصی ہدایت پر برسات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے رین ایمرجنسی سینٹر کو قبل از وقت فعال کر دیا گیا تھا۔ ٹاؤن انتظامیہ نے بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ پہلے ہی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ہنگامی بنیادوں پر فرائض انجام دینے کی ہدایت جاری کردی گئی تھیں۔
ٹاون چئیرمین ملک عارف اعوان کی ہدایت پر سید زین علی شاہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی صلاح الدین یوسف زئی کے ہمراہ صبح سے رات گئے تک دوران برسات عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں اس موقع پر سید زین علی شاہ نے کہا کہ مومن آباد ٹاؤن میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام نالوں اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام مسلسل جاری ہے جبکہ ایمرجنسی سینٹر میں جدید سہولیات کے ساتھ ایک کنٹرول روم اور ہیلپ لائن بھی قائم ہے تاکہ عوام کی شکایات فوری طور پر دور کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران برسات عملہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہے تاکہ کسی بھی شکایت یا رکاوٹ پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
سید زین علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ برسات کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور کسی بھی شکایت یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر رین ایمرجنسی سینٹر سے رابطہ کریں تاکہ مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔
