وزیر بلدیات سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، اہم ہدایات جاری

وزیر بلدیات سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، اہم ہدایات جاری

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکل گئے

وزیر بلدیات سندھ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سائوتھ جاوید علی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے مختلف علاقوں کلفٹن، پی آئی ڈی سی، سپریم کورٹ، پاکستان چوک سمیت دیگر کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے جن جن سڑکوں پر ابھی بھی کچھ پانی موجود ہیں وہاں فوری مشینری لگا کر آئندہ ایک سے دو گھنٹے میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی۔

صوبائی وزیر کا سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی و دیگر سے بھی رابطہ

جن جن علاقوں سے پانی کی نکاسی کے بعد وہ کچرا موجود ہے وہاں فوری عملہ تعین کرکے صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات۔

سعید غنی نے کہا کہ ہماری پوری انتظامیہ، تمام بلدیاتی عملہ اور منتخب نمائندے بارشوں کے بعد سے تاحال سڑکوں پر موجود ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ بارشوں کے بعد انتظامیہ نے کام۔نہیں کیا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کچھ ایسے پوائنٹ ضرور ہیں جہاں پانی کی نکاسی میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے تمام پوائنٹس کی نشاندہی کے بعد اب وہاں بھی پمپس لگا دئیے گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں