چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا مختلف شاہراہوں اور علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے جاری کاموں کا خود معائنہ کیا
کراچی: جیالے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے بارش ہوتے ہی فوری طور پر کورنگی ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں اور علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے جاری کاموں کا خود معائنہ کیا،
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے موقع پر موجود محکموں کو سختی سے ہدایت دی کہ تمام چوکنگ پوائنٹس فوری کلیئر کیے جائیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
چیئرمین محمد نعیم شیخ نے واضح کیا کہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا فوری حل پاکستان پیپلز پارٹی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کی اولین ترجیح ہے انہو ں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی کے باعث اپنی نقل و حمل کو محدود رکھیں تاکہ خدانخواستہ کسی حادثے سے بچا جاسکے۔ شہریوں سے یہ بھی گزارش ہے کہ وہ بارش کے بجلی کے پولز اور بجلی کی دیگر تنصیبات سے دور رہیں۔
