گلبرگ ٹاؤن میں بارش کے پانی کی نکاسی اور امدادی سرگرمیاں جاری

گلبرگ ٹاؤن میں بارش کے پانی کی نکاسی اور امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ بارش کے بعد نکاسی? آب اور امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے عائشہ منزل، عزیز آباد، یاسین آباد اور کمپری ہینسو چورنگی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ:ہمارے ٹاؤن چیئرمین اور یوسی چیئرمین اپنی ٹیموں کے ہمراہ سڑکوں پر موجود ہیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کر رہے ہیں۔ طاہر ولا سے یاسین آباد تک کے ڈی اے کے نامکمل منصوبے کی وجہ سے سڑک دونوں جانب سے بیٹھ چکی ہے، لیکن ہم عوام کی اس پریشانی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا:’بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی میں اور میری پوری ٹیم سڑکوں پر موجود ہیں۔ ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ تیز بارش کے باوجود ہمارے ملازمین محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں تاکہ بروقت بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو اور عوام کی سفری مشکلات کم کی جا سکیں۔

امدادی سرگرمیوں کے دوران ایکسین بی اینڈ آر محمد سہیل، ٹاؤن کوآرڈینیٹرز عمیر ناظم اور عمیر احمد، سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ اور یوسی چیئرمین عارف منیر،خواجہ قمر، اور سعید موسی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں