خواتین کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے اہم سیمینار کا انعقاد

خواتین کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے اہم سیمینار کا انعقاد

کراچی ٹریفک پولیس اور "وومن آن ویل پاکستان” (women on wheels Pakistan)کے اشتراک سے ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین کو ٹریفک قوانین، ای-ٹکٹنگ، اور فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم سے روشناس کرانا تھا۔ سندھ پولیس ایف ایم 88.6 اور رہنما نیوز اس پروجیکٹ میں میڈیا پارٹنر ہیں ۔

اس تقریب میں صوبائی وزیر وومن ڈیویلپمنٹ گورنمنٹ آف سندھ شاہینہ شیر علی صاحبہ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، فاؤنڈر اینڈ آرگنائزر مہرین مشتاق قاضی, انچارج (SPAARC) مسٹر علی سہاگ,SPFM88.6 کے اسٹیشن ہیڈ وسیم عباسی , بیرسٹر شاہدہ جمیل شازیہ خلیل سمیت متعدد اہم شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں خواتین کو ٹریفک قوانین، حالیہ نافذ کردہ قوانین، اور ڈرائیونگ کے محفوظ اصولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔۔

سیمینار کے دوران خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار اور اس عمل میں سہولت کے لیے اختیار کیے گئے جدید اقدامات پر بھی آگاہ کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں