یوٹیوبر ڈکی بھائی کا دو روزہ جمسانی ریمانڈ منظور

یوٹیوبر ڈکی بھائی کا دو روزہ جمسانی ریمانڈ منظور

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی المعروف سعدالرحمن کو جوئے کی ایپس کی پروموشن اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی درخواست پر عدالت نے ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

ڈکی بھائی کی جانب سے معروف وکیل زین علی قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں