میئرکراچی نے ضلع کورنگی پیور بلاکس کےمختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

میئرکراچی نے ضلع کورنگی پیور بلاکس کےمختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے ضلع کورنگی یوسی 35 میں پیور بلاکس کےمختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی کے عوام کے لیے جدید اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا، یو سی 35 وارڈ 1 اور 2 میں سی سی ٹف پختہ بلاکس بچھانے کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے پر ۲۳۷ ملین روپے کی خطیر لاگت آئے گی۔3 لاکھ مربع فٹ پیور بلاکس بچھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری سفری سہولیات مل سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 ہزار رننگ فٹ کرب بلاکس کی تنصیب سے سڑکوں کا معیار مزید بہتر ہو گا،مختلف سائز کے آر سی سی پائپ ڈال کر برساتی پانی کی نکاسی کا نظام بنایا جا رہا ہے۔110 نئے مین ہولز کی تعمیر سے سیوریج نظام میں واضح بہتری آئے گی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہر کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ترقیاتی منصوبوں سے کورنگی کا انفراسٹرکچر جدید خطوط پر استوار ہو رہا ہے۔عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید منصوبے بھی جلد شروع ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں