سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے سابق ڈپٹی سیکرٹری حاجی سیف اللہ انتقال کر گئے

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے سابق ڈپٹی سیکرٹری حاجی سیف اللہ انتقال کر گئے

جامشورو: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اور معروف سماجی مصلح حاجی سیف اللہ بلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

حاجی سیف اللہ بلال کو حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر اچانک دل کا دورہ پڑا اور انہیں قاسم آباد امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے 69 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔

حاجی سیف اللہ بلال کو نوشہرو فیروز کے قریب پھول کے علاقے آبانی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ انتظامیہ نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی سیف اللہ بلال نے بورڈ کی ترقی میں بڑا کردار ادا کیا۔ وہ بہت ایماندار اور فرض شناس انسان تھے۔ وہ بورڈ کی بہتری کے لیے کام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے تھے بلکہ تعلیم اور سماجی کاموں میں ہمہ وقت مصروف رہتے تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں