کراچی کے علاقے سلطان آباد میں جشن آزادی معرکہ حق کی شاندار تقریب

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں جشن آزادی معرکہ حق کی شاندار تقریب

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت فلاح وبہبود ،ملک کی تعمیر و ترقی اورجمہوریت کے استحکام کاسفرجاری رکھے گی۔ اس بار معرکہ حق و یوم آزادی تقریبات 14 دن تک جاری رہیں گی۔یہ بات پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پی پی سلطان آبادیوسی سیون پی ایس 115ضلع کیماڑی کے صدر حبیب اللہ سواتی کی جانب سے منعقدہ عوامی جلسے و معرکہ حق و جشن آزادی کی شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں صدرمملکت آصف علی زداری کی سالگرہ کاکیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب میں پی پی کے ارکان صدرپی پی ضلع کیماڑی ایم پی اے لیاقت آسکانی اور جنرل سیکریٹری لالہ غلام حبیب جدون،سینئرنائب صدرفیصل یونس جاموٹ،سیکرٹری اطلاعات سیدافتخار حسین شاہ،پی ایس 115کے ایم پی اے اورصدرپی پی کیماڑی آصف خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پی پی کے مقامی عہدیداروںغنی خان خٹک،عبدالرؤف عرف بابو،نثار الدین خٹک، نعمان، عابد، ابرار، اقراربونیری، مختلف تنظیموں کے نمائندوں ، علاقہ معززین اور دیگر علاقہ مکینوں نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض غنی خان خٹک نے بخوبی انجام دیئے۔اس موقع پرایم پی اے آصف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت فلاح وبہبود ،ملک کی تعمیر و ترقی جمہوریت کے استحکام کاسفرجاری رکھے گی۔انہوںنے کہا کہ ہماری جماعت غریب پرور جماعت ہے ۔بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ،پیپلزبس سروس اور دیگرعوامی فلاحی منصوبے اس کاثبوت ہے۔

تقریب میںرکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی نے اپنے خطاب میںکہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے۔ جمہوریت کے استحکام کے لئے ہماری قیادت اور کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس بار جشن آزادی پہلے سے زیادہ جوش و خروش سے منایاجائے گا۔ صوبے کے ہرضلع میںپروگرامات منعقدکرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔یوم آزادی کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی13اگست کو گرینڈ میوزیکل شومنعقد کیاجائے گا۔

اس موقع پرسرفراز جدون ،افتخار حسین شاہ ،فیصل یونس جاموٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پربلاجواز تنقید کی جاتی ہے حالانہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان بھرسے روزگار اور علاج کے لئے کراچی آتے ہیں۔قبل ازیں پی پی سلطان آبادیوسی سیون پی ایس 115ضلع کیماڑی کے صدر وسماجی رہنما حبیب اللہ سواتی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی سلطان آباد میں ہمیشہ کی طرح متحرک ہے ۔کچھ دن قبل ہی یہاںکے لوگوں کوسولرپینل سسٹم دیئے گئے ہیںجبکہ اگلے مرحلے میں روزگاراسکیم میںاندراج کیاجائے گا ۔

انہوں نے کہ سندھ میںپیپلزپارٹی کی حکومت مذہب اور رنگ ونسل کے امتیاز کے بغیر عوام کوریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہیں ۔سندھ حکومت نے خواتین کے ساتھ اقلیتی برادری کے صنعتی محنت کشوں کو بھی الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کا ہے ۔انہوں نے معرکہ حق وجشن آزادی کے متعلق کہا کہ سندھ بھر کے اضلاع میں یوم آزادی کی تقریبات 14 دن تک جاری رہیں گی تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فتح کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آ سکا اور اس کی ایئر فورس کے چیف چار مہینے بعد جاگ کر متضاد بیان دے رہے ہیں۔ بھارت ہمیشہ کی طرح منفی پروپیگنڈکررہا ہے لیکن یہ پاکستان کی فتح ہے جس کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں