کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار کی زیرِ نگرانی ”معرکہ حق” جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن میں شاندار میوزیکل شو اور دلکش آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اُللّٰہ اوڈھو، گڈاپ ٹاؤن کے منتخب اراکین اور محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔ ایونٹ میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے اور میوزیکل پرفارمنس پیش کر کے سامعین کا لہو گرما دیا، جبکہ آسمان پر رنگ بکھیرتی آتش بازی نے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا،چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ”یومِ آزادی قربانی، یکجہتی اور خدمتِ وطن کا پیغام دیتا ہے،آج ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ وطن کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے متحد ہو کر کام کریں،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی 11 اگست مینارٹی ڈے کا کیک کاٹا اور کہاکہ گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ نے عوام کو ایک خوبصورت اور یادگار تقریب فراہم کی، ایسے پروگرام نوجوانوں میں (حب الوطنی)کا جذبہ بیدار کرتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس پروگرام کا حصہ بنا۔
ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اُللّٰہ اوڈھو نے کہاکہ یہ جشن صرف خوشی کا موقع نہیں بلکہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کی حفاظت کے لیے محنت اور قربانی ضروری ہے، گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ کو اس خوبصورت جشن آزادی پروگرام پر مبارک بات پیش کرتا ہوں اور ان کی محنت لائقِ تحسین ہے،میونسپل کمشنر احمد یار نے کہاکہ اس تقریب کا مقصد عوام کو یکجا کرنا اور آزادی کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
گڈاپ ٹاؤن کی ٹیم ممبران سہیل یار خان ڈائریکٹر پراپرٹی پروگرام آرگنائزر اور ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر اور اُن کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا، اور بڑی تعداد میں عوام کی شمولیت ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اعلیٰ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اُللّٰہ اوڈھو نے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، میونسپل کمشنر احمد یار اور محکمہ جاتی افسران کو ایوارڈز پیش کیے، جبکہ اس موقع پر ٹاؤن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
آخر میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
