بزرگان نے امن محبت اور رواداری کا پیغام دیا ہے: گورنر خیبرپختونخواہ

بزرگان نے امن محبت اور رواداری کا پیغام دیا ہے: گورنر خیبرپختونخواہ

بھٹ شاہ: گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے سگھڑ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھٹ شاہ کی مزار پر دوسری بار حاضری مجھے نصیب ہوئے ہے۔ان بزرگان نے امن محبت اور رواداری کا پیغام دیا ہے

فیصل کریم کنڈی نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کو بہتر انتظامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میں سندھ حکومت کو خراج پیش کرتا ہوں وہ اپنے بزرگوں صوفیوں کو نہیں بھولی،خیبرپختونخواہ میں ایسی کانفرنس کا انعقاد میں نے نہیں دیکھا، دیگر صوبوں میں ایسی تقاریب کا انعقاد ہونا چاہئے

گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنہوں نے پوری ملک میں امن کا پییغام دیکر لوگوں کو جوڑا،ہمیں آج اس پیغام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ہم دہشتگردی کا مقابلہ ان صوفیاء کے پیغام سے کرسکتے ہیں۔ قلم سے زیادہ طاقتور کوئی بھی ہتھیار نہیں ہوسکتا،دنیا کی سب سے زیادہ پرانی سیویلائیزیشن پاکستان میں موجود ہے۔اس دفعہ بھٹ شاہ کا عرس جشن آزادی کے مہینے میں ہے۔جس دشمن کو اپنی طاقت پیسوں فوج پر گھمنڈ تھا اسے پاکستانی فوج نے شکست دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں