وزیر جیل خانہ جات وزیر علی حسن زرداری کا سینٹرل جیل کراچی کا اور ملیر کا سرپرائز دورہ
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے بچوں کی جیل اور خواتین جیل کا بھی دورہ کیا۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے جیل میں کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے لیے تیار ہونے والا کھانا ٹیسٹ کیا
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی معلوم کیے۔
قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل کراچی میں قائم خواتین جیل میں قید عورتوں اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والے ان کے لواحقین کے مسائل بھی سنے۔
اس موقع پر ورکس اینڈ سروسز اور جیل خانہ جات کے وزیر علی حسن زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے وژن کے تحت جیلوں کو اصلاح گھر بنایا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت اور منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔