وزیراعلیٰ سندھ قائد اعظم ہائوس میوزیم پہنچ گئے،خصوصی بچوں کے ساتھ قومی پرچم لہرایا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ قائد اعظم ہائوس میوزیم پہنچ گئے
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ کی آمد پر خصوصی بچوں نے پھول پیش کئے۔
وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طحہ فاروقی، سیکریٹری کلچر خیر محمد نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا
حکومتِ سندھ کی جانب سے جشن آزادی اور "مارکۂ حق” کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی بچوں کے ساتھ قومی پرچم لہرایا۔