آبادہاؤس میں معرکہ حق یوم آزادی کی تقریب کا آغاز

آبادہاؤس میں معرکہ حق یوم آزادی کی تقریب کا آغاز

کرچی: آبادہاؤس میں معرکہ حق یوم آزادی کی تقریب کا آغاز گورنر سندھ کی جانب پرچم کشائی سے کیا گیا

تقریب میں رکن قومی اسمبلی فاروق ستار ، انیس قائم خانی ، آباد کے سینئر نائب چیئرمین افضل حمید سمیت دیگر موجود تھے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آباد میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آباد کے چیئرمین گھر بناتے ہیں تو پاکستان ان ممبران کا بڑا گھر ہے۔ ممبران پاکستان کو بڑھانے کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔ چئیرمن آباد کی گفتگو سے 100 فیصد مستفید ہوں۔گورنر ہاؤس کے دروازے آباد کے ممبر اور ہر بلڈر کیلیے کھلے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ بلڈنگ کے قوانین تبدیل کرنا ضروری ہیں۔ہمیں بلڈنگ رولز تبدیل کروانے ہوں گے۔اگر ہم ساتھ کھڑے ہوں گے تو سب مل کر یکجا ہوکر آواز اٹھاتے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج کی تقریب کا یوم آزادی کا دن بھرپور جوش و خروش سے منانا ہے۔ آزادی پاکستان کی جدو جہد میں لاکھوں قربانیاں دی گئیں۔ 14 اگست کا دن ان کے نام کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کو جڑے رکھا

چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کامران ٹیسوری کی شکل میں دلوں کا گورنر مل گیا۔  گورنر سندھ 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے نوجوان سمیت ہر عمر کے طبقے کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولے ہیں۔

محمد حسن بخشی نے کہا کہ آج پاکستان کے کاروباری حالات مشکل ہیں جو جہاد سے کم نہیں۔ پاکستان میں 60 فیصد ٹیکس ہے، ایف بی آر کے نت نئے قوانین کے باعث کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔آرمی چیف مثبت سوچ رکھتے ہیں چاہتے ہیں ملک میں اکانومی کا عروج ہو۔اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کا حل ڈیجیٹلائزیشن ہے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جشن آزادی ماہ آزادی کی پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔ اگر آباد چلتا ہے تو 70 صنعتیں چلتی ہیں۔دس مئی کو کوئی کثر رہ گئی وہ چودہ دن کی تقریبات سے پوری ہو جائے گی۔اب ہمیں معاشی آزادی کی طرف جانا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں