کورنگی ٹاؤن کی جانب سے معرکہ حق جشن آزادی ریلی کا انعقاد

کورنگی ٹاؤن کی جانب سے معرکہ حق جشن آزادی ریلی کا انعقاد
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی، میمبر صوبائی اسمبلی فاروق اعوان، پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن اور چیئرمین محمد نعیم شیخ کی قیادت میں جشن آزادی معرکہ حق ریلی کا انعقاد کیا گیا
عید گاہ گراؤنڈ سے ٹی ایم سی کی مرکزی آفس تک ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے شکر گزار ہیں جن کی جدجہد سے ہمیں آزادی ملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاک افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے جو بھارت کو مزا چکھایا ہے ہم یہ 14 دن اس جشن منائے گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں