افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس کا شاندار انعقاد
انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس کا شاندار انعقاد ، بارسلونا میں وطن سے محبت کے تاریخی مناظر،پاک فیڈریشن اسپین اور اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن نے تقریب کا انعقاد کیا
تقریب میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی جبکہ شرکاءنے افواج پاکستان اور شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں شرکاء نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔یہ تقریب اوورسیز پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہے۔
تقریب کے شرکاء نے وطن اور افواج پاکستان سے محبت کے جذبے کا والہانہ اظہار کیا۔تقریب کے دوران افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے۔ تقریب میں”یہ جو محفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے!” کے نعرے گونجتے رہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ثابت کیا کہ ان کی وطن سے محبت بے مثال ہے۔