گڈاپ ٹاؤن نے جشنِ آزادی 14 اگست کی مناسبت سے”معرکہ حق "کی تقریبات کا آغاز کر دیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے زیراہتمام جشنِ آزادی 14 اگست کی مناسبت سے "معرکہ حق "مہم کے تحت تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے,چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی خصوصی ہدایت پر گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی دفتر اور کیمپ آفس کو پاکستانی پرچموں اور خوبصورت برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے، جو شہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بیدار کر رہے، ہیں تقریبات کے سلسلے میں گڈاپ کی مختلف یونین کونسلز میں حب الوطنی سے لبریز ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے
بڑی تعداد میں شہری شریک ہو کر آزادی سے اپنی محبت کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں،ان تقریبات کا مرکزی رنگ 11 اگست کو منعقد ہونے والا ایک شاندار گرینڈ میوزیکل پروگرام ہو گا، جس میں نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا
یہ پروگرام نہ صرف شہریوں کے لیے تفریح کا باعث بنے گا بلکہ نوجوانوں میں قومی شعور اور یکجہتی کا جذبہ بھی پیدا کرے گا
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات گڈاپ ٹاؤن میں بڑے جوش و خروش سے جاری ہیں,ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ایک خوشگوار، یادگار اور بامقصد جشنِ آزادی کا موقع فراہم کیا جائے، تاکہ وہ اپنی آزادی کی قدر کو جان سکیں اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دیں
میونسپل کمشنر احمد یار نے بھی اپنے پیغام میں کہاگڈاپ ٹاؤن کے عوام نے ہمیشہ وطن سے اپنی والہانہ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد اس جذبے کو سراہنا اور نئی نسل میں حب الوطنی کا شعور پیدا کرنا ہے,اس موقع پر،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔