گڈاپ ٹاؤن نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

گڈاپ ٹاؤن نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی خصوصی ہدایت پر گڈاپ ٹاؤن کے تمام دفاتر میں جدید بائیو میٹرک حاضری سسٹم کامیابی سے نصب کر دیا گیا ہے۔

گڈاپ ٹاؤن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ لوکل گورنمنٹ سندھ اور کراچی کا پہلا ٹاؤن بن گیا ہے جہاں مکمل طور پر ڈیجیٹل بائیو میٹرک نظام نافذ کیا گیا ہے، جو نہ صرف شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ افسران اور عملے کی حاضری و کارکردگی پر بھی واضح مثبت اثر ڈالے گا

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اولین ترجیح شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ اسی وژن کا عملی اقدام ہے بلدیاتی نظام جدید تقاضوں کے مطابق ہو، جہاں ٹیکنالوجی کے استعمال سے کارکردگی بہتر ہو، سرکاری امور میں تاخیر ختم ہو، اور عوام کو فوری اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں

چیئرمین نے مزید کہاکہ یہ صرف شروعات ہے، ہم مستقبل میں گڈاپ کو ایک مکمل ‘ڈیجیٹل ٹاؤن’ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جہاں ہر سروس آن لائن اور شفاف ہو۔ ہماری ٹیم دن رات اسی مقصد پر گامزن  ہیں میونسپل کمشنر احمد یار نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کا ہر شہری خود کو اس نظام کا حصہ سمجھے۔ بائیو میٹرک نظام صرف حاضری نہیں، بلکہ ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہے جس میں ہم نظم و ضبط، شفافیت اور کارکردگی کو بنیاد بنا رہے ہیں گڈاپ ٹاؤن کے تمام ملازمین نے اس نظام کو خوش دلی سے قبول کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اجتماعی ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ اقدام گڈاپ ٹاؤن کی تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب پیش رفت کا مظہر ہے، جو دیگر بلدیاتی اداروں کے لیے ایک روشن مثال قائم کرتا ہے۔

اس موقع پر پی ایس 84 کے صدر مرتضیٰ یار محمد بلوچ، افسر مالیات افتخار حسین دایو،سپر ٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نو ر علی جمالی،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر ایڈروٹائزمنٹ ہدایت اُللہ شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں