چیئرمین صدر ٹاؤن نے گورنر ہاؤس سے متصل عبداللہ ہارون روڈ پر گرین بیلٹ کا افتتاح کردیا 

چیئرمین صدر ٹاؤن نے گورنر ہاؤس سے متصل عبداللہ ہارون روڈ پر گرین بیلٹ کا افتتاح کردیا

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے گرین بیلٹس کی بحالی اور نئے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس سے متصل عبداللہ ہارون روڈ پر نئی تعمیر کی گئی گرین بیلٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

چیئرمین منصور احمد شیخ نے ربن کاٹ کر گرین بیلٹ کا باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو،ے یوسی 11کے وائس چیئرمین عاطف بلو،ٹاؤن کونسلرز،یوسی وائس چیئرمینز،ڈائیریکٹر پارکس عاصم علی خان،اسسٹنٹ ڈائیریکٹرپارکس سید فرحان، سپریٹینڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر سلمان رحمن میمن،،سپریٹینڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای ممتاذ علی ذرداری،چیف اکاؤنٹ آفیسر نعیم یوسفی(UT) انڈر ٹرینگ افسران بھی موجود تھے

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہاہے کہ درخت اور سبزہ خوبصورتی،صحت مندفضاء کے علاوہ ہمارے لئے آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں انکی نشونما اور حفاظت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے خوبصورت اور سرسبزوشاداب گرین بیلٹس نہ صرف سڑکوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ عوام الناس کیلئے بھی ایک خوشگواراحساس کا باعث ہوتی ہیں سرسبزوشاداب پارکس،سینٹرل آئی لینڈ اور کھیل کے میدان نہ صرف عوام کو تفریح اور ذہنی و جسمانی نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں کسی بھی خطے کی آب وہوا کا دارومداروہاں موجود درختوں اور سبزے پرہے

اس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیونے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ ہارون روڈ پر تعمیر کی گئی گرین بیلٹ جدید طرز پر بنائی گئی ہے جس میں پھولوں اور پودوں کے ساتھ ساتھ بیوٹیفکیشن کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں سرسبز ماحول کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹاؤن کی سطح پر تمام خالی مقامات اور فٹ پاتھوں کو خوبصورت گرین بیلٹس میں تبدیل کرنے کے لیے مرحلہ وار منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

چیئرمین صدر ٹاؤن نے محکمہ پارکس اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کے معیار اور دیکھ بھال میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں