سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادرعلمی- سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے پرعمل کرتے ہوئے جمعہ سے پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ’’معرکہ حق، جشن آزادی‘‘ کے موضوع کے تحت کیا۔

تقریبات کے پہلے دن سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ہینری وائنز گارڈن میں شجرکاری کی تقریب منعقد کی گئی، جہاں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی اور کیمن آئی لینڈ کے یونیورسٹی کالیج کے ممتاز ماہر تعلیم اور یو سی سی آئی ٹی وی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایوان یوبینکس نے پودے لگائے-

بعد ازاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجیب صحرائی نے پاکستان کی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے مئی 2025 کی بھارتی جارحیت کے دوران بڑی جرات، قومی جذبے اور عزم کے ساتھ ملک کا دفاع کیا اور دشمن کو شکست دی۔  ڈاکٹر صحرائی نے کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے ذریعے لڑی گئی جنگ تھی جو پاکستان نے جیتی۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح کی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے قومی مفادات کا تحفظ کریں اور دیانتداری اور لگن سے قوم کی خدمت کریں۔

وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے یکم اگست سے 14 اگست تک پاکستان کے یوم آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں۔

تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، چیئرپرسنس، سیکشنل ہیڈز، فیکلٹی، دیگر ملازمین اور طلباء نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں