کراچی میں رہائشی سہولیات کی کمی ایک سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے:چیئرمین آباد

کراچی میں رہائشی سہولیات کی کمی ایک سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے:چیئرمین آباد

کراچی: چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر اہتمام بک لائچنگ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ضیغم محمود رضوی کی پاکستان کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں علم کا فروغ، خصوصاً کتاب نویسی، ایک مثبت قدم ہے

ان کا کہنا تھا کہ کتاب نویسی کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ضیغم محمود رضوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آج کے دور میں کتابیں لکھنے کا شوق بہت کم لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ مگر اس شوق سے آنے والے نوجوان اس سے استفادہ اٹھاسکتے ہیں۔شہر کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مقابلے میں رہائشی سہولیات کی کمی ایک سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے۔

چیئرمین آباد نے کہا کہ وقت کے ساتھ ریگیولرٹری بزنس کم ہوتا ہے جارہا ہے۔اگر تعمیرات کے شعبے کو سنجیدگی سے سپورٹ کیا جائے تو یہ معیشت کی بحالی میں مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے۔تعمیرات کی صنعت اس وقت بدقسمتی سے بدحالی کا شکار ہے۔امید کرتا ہوں وفاقی حکومت کی پالیسی سے کچھ بہتری آئے گی۔

محمد حسن بخشی نے مزید کہا کہ اس وقت اسٹیل اور دیگر مٹیریل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔اس ملک کے نوجوانوں کو روزگار دینا ہمارا فرض ہے۔تعمیرات کا شعبہ واحد ایسا شعبہ ہے جس سے 72 صنعتیں جڑی ہیں۔پہلا مکان لینے والے فرد کیلئے آسان قسطوں کا عمل شروع کرنا ہوگا۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے ماڈلز اور پالیسیز بنانے ہوں گے جن سے مڈل کلاس اور کم آمدنی والے افراد بھی باآسانی گھر حاصل کر سکیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اسٹیل، سیمنٹ، سریہ اور دیگر تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔جب تک ریگولیٹری فریم ورک کو آسان اور شفاف نہیں بنایا جائے گا، پرائیویٹ سیکٹر کی مکمل شمولیت ممکن نہیں ہو سکے گی۔ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دیں۔نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے تکنیکی تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔تاکہ نوجوان تعمیراتی صنعت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں